چکن بریانی (INGREDIENTS)
ü
چکن ---- سوا کلو |
ü
چاول ---- ایک کلو |
ü
ادرک لہسن پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ |
ü
نمک ---- حسب ذائقہ |
ü
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- تین عدد درمیانی |
ü
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ----- چھ عدد درمیانے |
ü
دہی (پھینٹا ہوا) ----- ایک پیالی |
ü
سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ |
ü
ہلدی پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمچ |
ü
لال مرچ پسی ہوئی ---- دو کھانے کے چمچ |
ü
دھنیا پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ |
ü
گرم مصالحہ پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ |
ü
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ---- چھ سے آٹھ عدد |
ü
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- آدھی گٹھی |
ü
پودینہ (باریک کٹا ہوا) ---- آدھی گٹھی |
ü
ثابت گرم مصالحہ ----- دو کھانے کے چمچ |
ü
زردے کا رنگ ---- ایک چٹکی |
ü
دودھ ---- ایک پیالی |
ü
کیوڑہ ایسنس ----- چند قطرے |
ü کوکنگ آئل ---- ایک
پیالی |
|
METHOD
·
دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے
پانچ منٹ گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں- جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر سنہرا
فرائی کر لیں-
·
ادرک٬ لہسن٬ ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ
تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں-
·
جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور ایک پیسٹ کی شکل
میں آ جائیں تو چکن٬ نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ پسا ہوا گرم مصالحہ٬ ہری مرچیں٬
ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں- پھر دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر
بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں-
·
چاولوں کو تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک
کنی (مکمل ابلنے سے تین چار منٹ پہلے) ابال کر چھلنی سے پانی چھان لیں-
·
بڑے سائز کی دیگچی میں چکن کو پھیلا کر رکھیں اور
اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں- دودھ میں زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ملا کر
چاولوں پر چھڑ ک دیں-
·
دیگچی کو ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے گرم توے
پر رکھ کر ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں-