کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے |Ahmad Faraz

0
کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی   بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے |Ahmad Faraz


 جو غیر تھے وہ اسی بات پر ہمارے ہوئے 

کہ ہم سے دوست بہت بے خبر ہمارے ہوئے 


کسے خبر وہ محبت تھی یا رقابت تھی 

بہت سے لوگ تجھے دیکھ کر ہمارے ہوئے 


اب اک ہجوم شکستہ دلاں ہے ساتھ اپنے 

جنہیں کوئی نہ ملا ہم سفر ہمارے ہوئے 


کسی نے غم تو کسی نے مزاج غم بخشا 

سب اپنی اپنی جگہ چارہ گر ہمارے ہوئے 


بجھا کے طاق کی شمعیں نہ دیکھ تاروں کو 

اسی جنوں میں تو برباد گھر ہمارے ہوئے 


وہ اعتماد کہاں سے فرازؔ لائیں گے 

کسی کو چھوڑ کے وہ اب اگر ہمارے ہوئے


احمد فراز

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
Post a Comment (0)

buttons=(Accept !) days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top