یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں|ابن انشا

0

 

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں ہیں لاکھوں روگ زمانے میں کیوں عشق ہے رسوا بے چارا ہیں اور بھی وجہیں وحشت کی انسان کو رکھتیں دکھیارا ہاں بے کل بے کل رہتا ہے ہو پیت میں جس نے جی ہارا پر شام سے لے کر صبح تلک یوں کون پھرے گا آوارہ یہ باتیں جھوٹی باتیں یہ لوگوں نے پھیلائیں ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں یہ بات عجیب سناتے ہو وہ دنیا سے بے آس ہوئے اک نام سنا اور غش کھایا اک ذکر پہ آپ اداس ہوئے وہ علم میں افلاطون سنے وہ شعر میں تلسی داس ہوئے وہ تیس برس کے ہوتے ہیں وہ بی اے ایم اے پاس ہوئے یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں گر عشق کیا ہے تب کیا ہے کیوں شاد نہیں آباد نہیں جو جان لیے بن ٹل نہ سکے یہ ایسی بھی افتاد نہیں یہ بات تو تم بھی مانو گے وہ قیسؔ نہیں فرہاد نہیں کیا ہجر کا دارو مشکل ہے کیا وصل کے نسخے یاد نہیں یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں وہ لڑکی اچھی لڑکی ہے تم نام نہ لو ہم جان گئے وہ جس کے لمبے گیسو ہیں پہچان گئے پہچان گئے ہاں ساتھ ہمارے انشاؔ بھی اس گھر میں تھے مہمان گئے پر اس سے تو کچھ بات نہ کی انجان رہے انجان گئے یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں جو ہم سے کہو ہم کرتے ہیں کیا انشاؔ کو سمجھانا ہے اس لڑکی سے بھی کہہ لیں گے گو اب کچھ اور زمانا ہے یا چھوڑیں یا تکمیل کریں یہ عشق ہے یا افسانا ہے یہ کیسا گورکھ دھندا ہے یہ کیسا تانا بانا ہے یہ باتیں کیسی باتیں ہیں جو لوگوں نے پھیلائی ہیں تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں,Sad urdu poetry,urdu potery,romantic urdu potery,urdu,potery,hamariweb,urdu shayari,best urdu poetry,	poetry sms,shayari urdu,urdu poetry,sad poetries in urdu,urdu status,full sad poetry sms urdu,sad poetry,2 line urdu english poetry sms,sms shayari urdu new 2022 offline

 


یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں

تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں


ہیں لاکھوں روگ زمانے میں کیوں عشق ہے رسوا بے چارا

ہیں اور بھی وجہیں وحشت کی انسان کو رکھتیں دکھیارا


ہاں بے کل بے کل رہتا ہے ہو پیت میں جس نے جی ہارا

پر شام سے لے کر صبح تلک یوں کون پھرے گا آوارہ


یہ باتیں جھوٹی باتیں یہ لوگوں نے پھیلائیں ہیں

تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں


یہ بات عجیب سناتے ہو وہ دنیا سے بے آس ہوئے

اک نام سنا اور غش کھایا اک ذکر پہ آپ اداس ہوئے


وہ علم میں افلاطون سنے وہ شعر میں تلسی داس ہوئے

وہ تیس برس کے ہوتے ہیں وہ بی اے ایم اے پاس ہوئے


یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں

تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں


گر عشق کیا ہے تب کیا ہے کیوں شاد نہیں آباد نہیں

جو جان لیے بن ٹل نہ سکے یہ ایسی بھی افتاد نہیں


یہ بات تو تم بھی مانو گے وہ قیسؔ نہیں فرہاد نہیں

کیا ہجر کا دارو مشکل ہے کیا وصل کے نسخے یاد نہیں


یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں

تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں


وہ لڑکی اچھی لڑکی ہے تم نام نہ لو ہم جان گئے

وہ جس کے لمبے گیسو ہیں پہچان گئے پہچان گئے


ہاں ساتھ ہمارے انشاؔ بھی اس گھر میں تھے مہمان گئے

پر اس سے تو کچھ بات نہ کی انجان رہے انجان گئے


یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں

تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں


جو ہم سے کہو ہم کرتے ہیں کیا انشاؔ کو سمجھانا ہے

اس لڑکی سے بھی کہہ لیں گے گو اب کچھ اور زمانا ہے


یا چھوڑیں یا تکمیل کریں یہ عشق ہے یا افسانا ہے

یہ کیسا گورکھ دھندا ہے یہ کیسا تانا بانا ہے


یہ باتیں کیسی باتیں ہیں جو لوگوں نے پھیلائی ہیں

تم انشاؔ جی کا نام نہ لو کیا انشاؔ جی سودائی ہیں

 ابن انشا

 

ye baaten jhuTi baaten hain ye logon ne phailai hain

tum 'insha'-ji ka nam na lo kya 'insha'-ji saudai hain

 

hain lakhon rog zamane mein kyun ishq hai ruswa be-chaara

hain aur bhi wajhen wahshat ki insan ko rakhtin dukhiyara

han be-kal be-kal rahta hai ho pit mein jis ne ji haara

par sham se le kar subh talak yun kaun phirega aawara

 

ye baaten jhuTi baaten ye logon ne phailain hain

tum 'insha'-ji ka nam na lo kya 'insha'-ji saudai hain

ye baat ajib sunate ho wo duniya se be-as hue

ek nam suna aur ghash khaya ek zikr pe aap udas hue

 

wo ilm mein aflatun sune wo sher mein tulsidas hue

wo tis baras ke hote hain wo B-A MA pas hue

ye baaten jhuTi baaten hain ye logon ne phailai hain

tum 'insha'-ji ka nam na lo kya 'insha'-ji saudai hain

gar ishq kiya hai tab kya hai kyun shad nahin aabaad nahin

jo jaan liye bin Tal na sake ye aisi bhi uftad nahin

ye baat to tum bhi manoge wo 'qais' nahin farhad nahin

kya hijr ka daru mushkil hai kya wasl ke nusKHe yaad nahin

 

ye baaten jhuTi baaten hain ye logon ne phailai hain

tum 'insha'-ji ka nam na lo kya 'insha'-ji saudai hain

wo laDki achchhi laDki hai tum nam na lo hum jaan gae

wo jis ke lambe gesu hain pahchan gae pahchan gae

 

han sath hamare 'insha' bhi is ghar mein the mehman gae

par us se to kuchh baat na ki anjaan rahe anjaan gae

ye baaten jhuTi baaten hain ye logon ne phailai hain

tum 'insha'-ji ka nam na lo kya 'insha'-ji saudai hain

 

jo hum se kaho hum karte hain kya 'insha' ko samjhana hai

us laDki se bhi kah lenge go ab kuchh aur zamana hai

ya chhoDen ya takmil karen ye ishq hai ya afsana hai

ye kaisa gorakh-dhanda hai ye kaisa tana-bana hai

 

ye baaten kaisi baaten hain jo logon ne phailai hain

tum 'insha'-ji ka nam na lo kya 'insha'-ji saudai hain

 

 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
Post a Comment (0)

buttons=(Accept !) days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
To Top